ریاض خان ھزاروی
ریاض خان ھزاروی
یوں تومولانافضل الرحمٰن صاحب میرےتیرہدف سےکبھی بچ نہیں پائے مگراُن کی یہ بات مُجھےبہت پسندآئی
کہ”قادری صاحب عیسائیوں کےجےسالک ھیں اور جےسالک مُسلمانوں کےطاہرالقادری صاحب ھیں۔جےسالک توایک بارقرض لے کردُنیاکےٹوورپرنِکل کھڑے ھُوےتاکہ دُنیابھرکی اقلیتوں کی پارلیمنٹ کاقیام عمل میں لایاجائے مگرشائدوہ یہ بُھول گئےکہ جوایک مُلک میں اقلیتی کہلاتےھیں وہی لوگ دیگرممالک میں اکثریتی طبقہ کی نمائندگی کرتےھیں،اُن کاایک عدد فارم خاکسارکوبھی موصول ھُواتھامگرمیں پارلیمنٹ کارُکن بننے کےلئے وہ فارم ارسال تو نہ کرسکا لیکن اب سوچتاھوں کاش کہ میں وہ فارم سنبھال کررکھتا لیکن ایسانہ کرسکا،جبکہ ایک بارتواُنہوں نےاحتجاج کےطورپراپنےھی گھرکےسامان کونظرآتش کردیاتھامگران کےپنجرےنےسُولی پرلٹکنےوالی اداکاری سے بھی زیادہ شُہرت حاصل کی تھی،ان کےپنجرے کامُختلف لوگوں نےمُختلف انداز میں تخمینہ لگایاتھا جوکہ دوھزار روپے تا5ھزارروپے تک تھا مگرقادری صاحب توبڑے مہنگےثابت ھُوئے جنہوں نےاپنےکنٹینرپر85کروڑروپےخرچ کردیئے جہاں 7*ھوٹل کی تمام سہولیات میّسر تھیں جے سالک اورجےقادری کےاس تقابلی جائزے سے مُجھے قلندرآباد ہائی سکُول کی وہ ٹیم یادآگئی جنہیں لےکر میں مانسہرہ گیااورجس وقت مانسہرہ کاگول کیپرگول بچانے کی کوشش کرتا یا گیندغلطی سےباہِرچلی جاتی تواُس سکُول کے لڑکے لےمیں گاتےھُوئےکہتے کہ” استاگولی بمب داگولاتُستا گولی پُھش “ اب ھم بھی جےسالک کےحامیوں سےیہ کہتے ھیں ” استاقادری بمب داقادری تُستا قادری پُھش “ قادری صاحب نے ٹھنڈےاسلام آبادکوکربلاکہہ ڈالا،حُکمرانوں کوسابقہ حکمرانوں کےبعد یزیدی فورس ریلی میں موجُودافراد کوحُسینی قافلہ اور اس بِگ برادر کے شو اور بِگ برادرھاؤس میں مُقیم7* کی سہولیات سےمُستفید ھونےوالےاپنےخاندان کےلوگوں کو حُسینی خاندان اوراپنےآپ کوحُسینی سپہ سالارکاخطاب سےنوازدیا،تاھم میں قادری صاحب کی اداکاری پرعش عش کراُٹھا جب اُس نےاپنی ٹوپی سیدھی کرتے ھُوئےاورکھنکھارنےکےبعدناک اپنےمخصُوص اندازمیں پُونچھتےھُوئےبھرائی ھُوئی آوازمیں کہاکہ آج آپ کےسامنےوھی اِمام کھڑاھے میں دیاپُجھارھاھوں(شیعہ اِمام نہیں بلکہ بریلوی اِمام مُخاطب تھا) ھاں جسے جاناھو ابھی سےرات کےاس اندھیرے میں چلاجائےمُجھے کسی سےگِلہ نہیں ھوگا(یک پارپھرناک پُونچھتےھُوئے) جِسےجاناھوچلاجائے میں کسی سےگِلہ نہیں کروں گا،مگر مگریہ کیا اب سب سےحلف لیناشُروع کردیا، ساتھ ھی کہا میرےقافلےوالو !مُجھےچھوڑکرتونہیں جاؤگے؟ اب( ساحری کی مانند ) شِکوے کےاندازمیں کہاکہ اگرچھوڑ کر جاؤگے تومیں نانا کو بتادوں گا، ظاہر ھےکہ اس پرکیاردِعمل ھوناتھا۔تاھم میں حیران ھوں کہ تحریک انصاف کے عُہدیداران کیوں خاموش رھے جبکہ قادری صاحب نےدیگرپارٹیوں کےبجائے تحریک انصاف کےتمام مطالبات چُراکر اُن پرقادری کالیبل لگادیاتھا۔مگرتسلیم کرنا پڑے گا کہ ” استاقادری بم داقادری “
قادری صاحب عیسائیوں کےجےسالک ھیں
No comments:
Post a Comment